کنکشن ٹیسٹ ہو گئے ،چند روز آرام درکار ہے، شاداب خان

انگلینڈ میں لیگ میچ کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑی کا بیان

0 45

اسلام آباد (شوریٰ نیوز) شاداب خان نے کہا کہ کنکشن ٹیسٹ ہو گئے ،چند روز آرام درکار ہے، انگلینڈ میں لیگ میچ کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑی کا بیان،ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے کہ شکر ہے اب میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ میرے تمام کنکشن ٹیسٹ ہو گئے ہیں۔ احتیاطی طور میں چند روز آرام کروں گا، دعائیں کرنے اور سپورٹ کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔شاداب ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ڈیبیو میچ میں زخمی واضح رہے کہ انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.