ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا 8واں میچ، پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہو گا

0 139

انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، جس میں سابق کرکٹرز شاہد آفریدی، عبدالرزاق، مصباح الحق، سعید اجمل کے علاوہ حریف ٹیم کے یوسف پٹھان، یوراج سنگھ، عرفان پٹھان اِن ایکشن ہوں گے۔

میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت چیمپئینز کی ٹیمیں 2، 2 کھیل چکی ہیں، دونوں ٹیموں نے اپنے ابتدائی میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔

قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا جبکہ بھارتی ٹیم نے انگلیںڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیا ہے۔واضح رہے کہ ایونٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں ہیں جن میں پاکستان، بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.