امریکا کے ٹیلر فریٹز نے اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

0 86

امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔26 سالہ ٹیلر فریٹز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی میکس پورسل کو شکست دے کر تیسری مرتبہ اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

وہ تیسری مرتبہ ایسٹ بورن اوپن ٹینس ایونٹ جیتنے والے پہلے امریکی ٹینس کھلاڑی بن گئے ،اے ٹی پی ایسٹ بورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری تھی جں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کے ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹریلوی حریف کھلاڑی میکس پروسل کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے ہر اکر نہ صرف ٹورنامنٹ جیت لیا۔

تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پہلی امریکی کھلاڑی بن گئے۔ 26 سالہ امریکی کھلاڑی نے اس سے قبل 2019 اور 2022 کا اے ٹی پی ایسٹ بورن کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ امریکی ٹورنامنٹ کی 29 سالہ تاریخ میں تین بار ٹرافی جیتنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ اس فتح کے بعد ٹیلر فریٹز کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.