کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے
کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ میں کل ہفتہ کو گروپ ڈی کے پہلے میچ میں کولمبیا اور کوسٹا ریکا کی ٹیمیں سٹیٹ فارم سٹیڈیم، گلینڈیل، ایریزونامیں مدمقابل ہوں گی۔ اسی روز دوسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں پیراگوئے اور برازیل ا کے درمیان ایلجیئنٹ اسٹیڈیم، لاس ویگاس، نیواڈا میں کھیلا جائے گا۔
کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی ،دوسرا سیمی فائنل میچ 10 جولائی ،تیسری پوزیشن کے لئے میچ 13 جولائی جبکہ فائنل میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا، جو فلوریڈا میں شیڈول ہے۔