فلوریڈا میں بارشیں، امریکا، آئرلینڈ میچ منسوخ ہونے پر پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائیگا
امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے جس کی وجہ سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میچز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
فلوریڈا میں طوفان کے سبب پاکستان کا مشن ورلڈ کپ خطرے میں پڑگیا ہے،کل بروز جمعہ 14 جون کو امریکا اور آئرلینڈ کا اہم مقابلہ فلوریڈا میں ہونا ہے جو کہ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ورلڈکپ: امریکا کیخلاف بھارت کی جیت، اب پاکستان سپر 8 مرحلے میں کیسے پہنچ سکتا ہے،فی الحال اس گروپ میں سے بھارت سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے جب کہ امریکا، پاکستان، کینڈا اور آئرلینڈ کی پوزیشنز تاحال فائنل نہیں۔
پاکستان کو اگر ورلڈکپ کی دوڑ میں شامل رہنا ہے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ یہ میچ ہو اور اس میں آئرلینڈ کو کامیابی ملے لہٰذا میچ نہ ہوسکا اور بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تو پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گا۔