فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،سعودی عرب نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی

0 45

اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت سعودی عرب کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔

مہمان ٹیم کھیل کے پہلے ہاف میں دو گول کرنے میں کامیاب رہی، دونوں گول البریکان نے بنائے، پہلا گول البریکا ن نے 26 ویں جبکہ دوسرا گول 41ویں منٹ میں اسکور کیا۔

دوسرے ہاف میں کھیل کے 59ویں منٹ میں سعودی عرب کا تیسرا گول الجوائر نے اسکور کیا، تین صفر کے اسکور پر میچ ختم ہوا۔

واضح رہے کہ کوالیفائر ٹو میں پاکستان نے اب تک 5 میچ کھیلے ہیں، پانچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.