آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ، کل 4 میچ کھیلے جائیں گے

0 53

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(ہفتہ کو ) مزید چار میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان پروویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائے گا۔

دوسرے میچ میں گروپ ڈی کی ٹیمیں سری لنکا اور بنگلہ دیش پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ وارلڈ کپ کا 15واں میچ ہوگا جو گرینڈ پریری سٹیڈیم، ڈلاس میں کھیلا جائے گا،تیسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں نیدرلینڈز اور جنوبی افریقا کے درمیان ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا کل (ہفتہ ) کا چوتھا اور آخری میچ گروپ بی کی ٹیموں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ محدود اوورز کے فارمیٹ کے نویں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.