آئی سی سی کا ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائر کاشیڈول جاری

گروپ اے،ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے

0 185

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)آئی سی سی کا ورلڈکپ 2023 کیلئے کوالیفائر کاشیڈول جاری گروپ اے،ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے شامل، تفصیلات کے مطابق دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996 کی چیمپئن سری لنکا کو آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے مخالف گروپوں میں رکھا گیا ہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کوالیفائر کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔آئی سی سی نے تین ہفتوں پر مشتمل اہم ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیز، زمبابوے، نیدرلینڈز، نیپال اور یو ایس اے کی ٹیموں کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے۔گروپ بی میں سری لنکا، آئرلینڈ ، اسکاٹ لینڈ، عمان اور یو اے ای کو شامل کیا گیا ہے۔دو بار کی فاتح ویسٹ انڈیز اور 1996 کی چیمپئن سری لنکا کو آئندہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے مخالف گروپوں میں رکھا گیا ہے جو زمبابوے میں 18 جون سے 9 جولائی کے درمیان ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.