رائل چیلنجرز کی ٹیم آئی پی ایل سے باہر ، کوہلی کا مذاق بن گیا

ویرات کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی

0 106

اسلام آباد (شوریٰ نیوز)رائل چیلنجرز کی ٹیم آئی پی ایل سے باہر ، کوہلی کا مذاق بن گیا،ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،رواں سیزن میں دونوں کرکٹرز کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوئی تھی ،انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز لکھنئو سپر جائنٹس کے افغان پیسر نوین الحق رائل چیلنجرز بنگلور کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر ویرات کوہلی کا مذاق اڑانے لگے۔ ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس میچ میں کوہلی نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جو رائیگاں گئی، گجرات نے 198 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں شبن گل کی سینچری کی بدولت حاصل کرلیا اور یوں رائل چیلنجرز کی ٹیم پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.