سنٹرل ایشیا والی بال لیگ ، فائنل میچ 17 مئی کو کھیلا جائے گا

0 48

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 17 مئی کو کھیلا جائے گا،پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری سنٹرل ایشیا والی بال لیگ کے مزید تین میچز آج کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں ایران کا مقابلہ کرغزستان سے ہوگا۔ تیسرے میچ میں پاکستان اور ترکمانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

قومی والی بال ٹیم کے کوچ سعید احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت سری لنکا، افغانستان،ایران، کرغزستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.