ٹی20 ورلڈکپ،سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا

0 64

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا۔

سابق کرکٹر باسط علی نے اپنا ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ شیئر کیا، جس میں انہوں نے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عامر کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جبکہ ریزو کھلاڑیوں میں نوجوان محمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی کو شامل کیا۔

اس سے قبل سابق کرکٹرز وقار یونس، سلمان بٹ اور بازید خان نے اپنے اسکواڈز کا اعلان کیا تھا۔ تینوں سابق کرکٹرز نے عامر جمال اور اسپن ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں اسامہ میر اور ابرار کو شامل کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں محمد عامر نے 4 میچوں میں محض 3 وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔

باسط علی کے 15 رکنی اسکواڈ میںکپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان/عثمان خان، عرفان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، عباس آفریدی/عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، اسامہ میر اور ابرار احمد شامل ہیں

ریزو کھلاڑیوں میںمحمد حارث، آغا سلمان اور محمد علی شامل ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.