پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ کے مقابلے زیادہ بہتر ہو گئی،مکی آرتھر

کھلاڑی میگا ایونٹ کی تیاری میں مصروف ، سرفراز احمد کی شمولیت مشکوک

0 44

لاہور(شوریٰ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ کے مقابلے زیادہ بہتر ہو گئی، کھلاڑی میگا ایونٹ کی تیاری میں مصروف ، سرفراز احمد کی شمولیت مشکوکپاکستان گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے زیادہ بہتر ٹیم ہے، کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں اور ایسی ٹیم میگا ایونٹ جیت سکتی ہے۔انہو ں نے عندیہ دیا ہے کہ ورلڈکپ کی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں تاہم بہت سے کھلاڑی میگا ایونٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ بابراعظم کی کھیل سے متعلق حکمت عملی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے، وہ اپنی بیٹنگ کو بھی مضبوط کر رہا ہے، کیویز کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان کی کارکردگی تسلی پخش نہیں تھی لیکن ون ڈے سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.