ویمن کرکٹ ٹیم کیلئےحنا منور چیف سکیورٹی آفیسر تعینات
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کیلئے خاتون پولیس افسر کو چیف سکیورٹی آفیسرتعینات کردیا،حنا منور کو ویمن کرکٹ ٹیم کی چیف سکیورٹی آفیسرمقرر کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق حنا منورپولیس گروپ سے ہیں جن کی 2 برس کیلئے پی سی بی میں تقرری ہوئی ہے، پی سی بی کیمپ سے بغیر بتائے کھلاڑیوں کے جانے پر خفا تھا۔