لاہور،نوجوان نسل میں فٹبال کے فروغ کیلئے تربیتی کلاسز کا آغاز

ان فٹبال کلاسز میں بیرون ممالک سے کوچز بچوں کو تربیت دے رہے ہیں

0 71

لاہور (شوریٰ نیوز) نوجوان نسل میں فٹبال کے فروغ کیلئے تربیتی کلاسز کا آغاز، ان فٹبال کلاسز میں بیرون ممالک سے کوچز بچوں کو تربیت دے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق لیجنڈ زاکیڈمی کے زیر اہتمام نوجوان نسل میں فٹبال کے فروغ اورمقامی سطح پرکوچز کی تیاری کیلئے تربیتی کلاسز کا آغاز ہوگیا ۔اس حوالے سے افتتاحی تقریب اتوار کے روز ڈی ایچ اے فٹبال گرائونڈ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیٹ ویسٹ گروپ کے چیف انفارمیشن آفیسرمحمد کمال سید نے کہا کہ تربیتی کلاسز کا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین قومی فٹبال ٹیم تیار کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری قومی ٹیم بھی یوکے پریمیر لیگ اور یورپین پریمیر لیگ جیسے مقابلوں میں شرکت کرے تاکہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن ہو اور پاکستان فٹبال کے حوالے سے اپنا ایک تشخص قائم کرے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری ان فٹبال کلاسز میں بیرون ممالک سے کوچز بچوں کو تربیت دے رہے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.