اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پی ایس ایل ایلیمینیٹر ون میچ کل ہو گا

0 81

اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نواں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے، پی ایس ایل میں (کل)جمعہ کو ایلیمینیٹر ون میچ کھیلا جائے گا۔

جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ رات 9بجے شروع ہو گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کل (جمعہ کو )ایلیمینیٹر ون میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔

اس ٹیم میں ایلکس ہیلز،کولن منرو،مارٹن گپٹل،حیدرعلی،عماد وسیم،اعظم خان اور نسیم شاہ جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مایہ ناز بیٹر ریلی روسو لیڈ کریں گے۔

انہیں سرفراز احمد ،محمد وسیم جونیئر،محمد عامر،محمد حسنین،عثمان قادر اور عقیل حسین کی خدمات حاصل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.