افغانستان اور آئرلینڈ کی تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا

0 80

افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)جمعہ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم، شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

میچ شارجہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوگا اور میچ فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا،افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دورہ یو اے ای کے دوران ایک ٹیسٹ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔

جن میں سے واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ ٹین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 15 مارچ سے ہوگا،واحد ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں افغانستان کی ٹیم نے آئرش ٹیم کو 0-2 سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 17 مارچ کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم ، شارجہ میں کھیلے جائیں گے اور تینوں میچز فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.