پاک نیوزی لینڈٹی 20 سیریز،کیویزکے سکیورٹی وفد کی مارچ کے پہلے ہفتے پاکستان آمد

0 102

وفد نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کا جائزہ لےگا، وفد میں نیوزی کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہیں۔

وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لےگا، نیوزی لینڈکو اپریل کے وسط میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ پنڈی اسٹیڈیم اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلے مرحلے میں تین میچ راولپنڈی میں کھیلے جانےکا امکان ہے۔

دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد شیڈول کا اعلان متوقع ہے،عید الفطرکی وجہ سے نیوزی لینڈکا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہوگا، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو کھیلے جانےکا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.