جے شاہ کی وارننگ نظر انداز کرنے پر بھارتی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونیکا امکان

0 104

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایشان کشن اور شریاس ایئر کے بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونے کا امکان ہے۔

بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کے سیکرٹری جے شاہ نے گزشتہ ہفتے سینٹرل کنٹریکٹ والے بھارتی کھلاڑیوں کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح دینے کے خلاف خبردار کیا تھا۔

شریاس ایئر، دیپک چاہر اور ایشان کشن نے رانجی ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں شرکت نہیں کی تھی جس کے بعد جے شاہ نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

تاہم کھلاڑیوں نے انتباہ کے باوجود کان نہ دھرے جس کے بعد اب یہ امکان ہے کہ دونوں کھلاڑی بی سی سی آئی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہوجائیں گے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے 24-2023 کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست پہلے ہی چن لی ہے ،جس میں ایشان کشن اور شریاس ایئر کے نام فہرست سے غائب ہیں۔

بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے جے شاہ کے حکم کے باوجود ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.