نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل ہوگا
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اتوار کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ،نیوزی لینڈ کی ٹیم مچل سینٹنر کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
آسٹریلیا کو مچل مارش لیڈ کریں گے ۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،کینگروز نے ویلنگٹن میں کھیلے گئے۔
پہلے میچ میں 6 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 72 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔ ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 29 فروری سے شروع ہو گی ۔