ٹی 20 ورلڈکپ، بھارتی ٹیم کی قیادت روہت کریں گے ،ہاردیک پانڈیا کا چانس ختم

0 69

رواں برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر (بی سی سی آئی ) جے شاہ نے واضح کیا کہ اگرچہ ہم 2023 کے ورلڈکپ کا فائنل نہ جیت سکے لیکن ہم ورلڈکپ ٹورنامنٹ کے 10 میچز جیت کر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے، امید کرتا ہوں کہ بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں بارباڈوس میں منعقد ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے گی۔

روہت شرما ماضی میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں اور اب وہ ایک سال بعد افغانستان سیریز کیلئے واپس آچکے ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 رواں برس جون میں کھیلا جائے گا۔

روہت شرما نے بھارت کی جانب سے 148 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور تقریباً 140 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3853 رنز بنائے ہیں، اس میں 4 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے بھارت کے لیے کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا تھا، حال ہی میں افغانستان سیریز کیلئے روہت کی واپسی دیکھنے میں آئی۔

روہت کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سونپی گئی تھی جس کے بعد خبریں سامنے آرہی تھی کہ رواں برس ہونے والے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت بھی ہاردک پانڈیا کو سونپی جاسکتی ہے تاہم جے شاہ کے بیان نے ان تمام دعووں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.