کوئی پریشر نہیں، کوشش ہوگی پرفارمنس بہتر کرکے ٹیم میں جگہ پکی کروں،حارث رؤف

0 88

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ پرفارمنسز میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، کوشش ہوگی کہ غلطیوں سے سیکھوں اور اپنی پرفارمنس بہتر کرکے ٹیم میں جگہ پکی کروں۔

انہوں نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو بار چیمپئن بن چکے ہیں اس سال بھی فینز کی امیدیں ہوں گی کہ ہم ٹائٹل جیتیں، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

پرفارمنسز میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، اسی سی ہم سیکھتے ہیں، پریشر کوئی نہیں ہے، فینز کو بہترین کھیل سے اینٹرٹین کرنے کی کوشش کریں گے۔

ردھم میں کمی نہیں ہے، پریکٹس سیشن میں اپنی غلطیوں پر کام کروں گا، کوشش ہوگی کہ جو غلطیاں کیں ان سے جلدی سے جلدی سیکھوں۔

کپتان شاہین آفریدی کی قیادت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہین کے ساتھ کافی عرصے سے کھیل رہا ہوں وہ اپنی ٹیم کیلئے فائٹ کرتے ہیں، پی ایس ایل ہو یا نیشنل ٹیم شاہین کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی ٹیم کو ریلیکس رکھے، وہ ہمیشہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں۔

بگ بیش کے بعد نیوزی لینڈ سیریز کھیلی ہے، میرے اوپر کوئی پریشر نہیں ہے، کوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس بہتر کروں اور ٹیم میں جگہ پکی کروں۔

پی ایس ایل میں ہائی اسٹینڈرڈ کرکٹ ہوتی ہے، یہاں جو لڑکے پرفارم کرتے ہیں وہ نیشنل ٹیم کیلئے زیر غور لائے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.