لیورپول کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان

0 82

انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر لیورپول کی ٹیم سر فہرست ہے۔ لیور پول کی ٹیم 54 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آرسنل کی ٹیمیں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 16 ٹیمیں 24،24 میچز کھیل چکی ہیں۔لیورپول کی ٹیم پہلی پوزیشن پر تاحال براجمان ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم دوسری اور آرسنل کی ٹیم تیسری پوزیشن پر ہے اور دونوں ٹیموں کے 52،52 پوائنٹس ہیں۔

ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 47 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے پوزیشن پر ہے۔آسٹن ولا کی ٹیم 46 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 41 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔نیوکیسل یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیموں کے 36،36 پوائنٹس ہیں۔

دونوں ٹیمیں بالترتیب ساتویں اور آتھویں نمبر پر ہیں۔برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 35 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہیں،چیلسی کی ٹیم ٹاپ ٹین میں داخل ہوگئی ہے اور اس کے 34 پوائنٹس ہیں۔ وولور ہیمپٹن کی ٹیم 32 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر گیارہویں نمبر پر پہنچ گئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.