اے ٹی پی کورڈوبا ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 3 فروری سے ہوگا

0 114

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی) ٹور کے زیر اہتمام اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کاچھٹا ایڈیشن 3 فروری سے ارجنٹائن کے وسطی شہر کورڈوبا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز،مینز ڈبلز مقابلوں میں کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔ اے ٹی پی ایونٹ2023 کا مینز سنگلز ایونٹ میزبان کھلاڑی سیباسٹین بایز نے ہم وطن حریف کھلاڑی فیڈریکو کوریا کو شکست دیکر جیتا تھا۔

مینز ڈبلز کا ٹائٹل بھی میکسیمو گونزالیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار آندرس مولٹینی پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی نے جیتا تھا، ایونٹ کلے کورٹ آئوٹ ڈورپر کھیلا جائے گا ۔

جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ 3 فروری سے شروع ہوکر 11 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.