جنوبی کوریا 18ویں ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل

0 122

جنوبی کوریا کی ٹیم انتہائی سخت مقابلے کے بعد سعودی عرب کی ٹیم کو ہرا کر 18ویں ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔

میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آئوٹ پر ہوا ۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔تاہم بعد میں میچ کے فیصلے کے لئے پینلٹی شوٹ آئوٹ پر جنوبی کوریا کی ٹیم نے سعودی عرب کو 2-4 گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

18کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال کے زیر اہتمام 18ویں ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے قطر میں جاری ہیں۔

ایجوکیشن سٹی سٹیڈیم، الریان میں کھیلے گئے ناک آئوٹ مرحلے کےچوتھے پری کوارٹر فائنل میچ میں جنوبی کوریا اور سعودی عرب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔ میچ کے فیصلے کے لئے بعد میں دونوں ٹیموں کو 4،4پینلٹی شوٹ آئوٹ دی گئیں،

جس پر جنوبی کوریا نے سعودی عرب کی ٹیم کو دو کے مقابلے چارگول سے ہراکر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوں جنوبی کوریا کی ٹیم کو اب 64 سال میں پہلی بار ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے مزید تین فتوحات درکار ہیں۔

واضح رہے کہ 18ویں ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں جنوبی کوریا کا مقابلہ آسٹریلیا سے 2 فروری کو ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.