انگلش پریمیئر لیگ میں کل3میچز کا فیصلہ ہوگا

0 110

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں جمعرات کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔

پہلا میچ ٹوٹنہام ہاٹ پور اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹوٹنہام ہاٹ پور سٹیڈیم ، لندن میں کھیلا جائے گا ،ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 21 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 12 میچز میں اس کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

وہ 40 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے،برینٹ فورڈ پیلس کی ٹیم 20 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 6 میچز جیت چکی ہے۔برینٹ فورڈ کی ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 15 ویں نمبر پر ہے۔

دوسرا میچ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برنلے کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 20میچز کھیل چکی ہے اور جن میں اس کو 13 میچز میں فتح نصیب ہوئی ہے اور وہ 43پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

برنلے کی ٹیم 21میچز کھیل چکی ہے اور وہ صرف تین میچز جیت سکی ہے ، برنلے کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 19ویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح یکم فروری کو تیسرا اور آخری میچ لیور پول اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان اینفیلڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا۔

لیور پول کی ٹیم 21 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 14 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 48 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے،چیلسی کی ٹیم بھی 21 میچ کھیل چکی ہے۔

وہ 9 میچ جیت کر 31 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دسویں نمبر پر ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ،لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 45 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.