نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کل سے شروع ہوں گے

0 146

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز جمعرات سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے ۔

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمزکے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔

گیمز میں ملک بھر سے سکول، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال، سائیکلنگ،فٹ سال، فٹ بال، جمناسٹک، روپ سلیپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس اور تھرو بال کے کھیل شامل ہیں۔

گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.