این سی ینگ ملائیشیا اوپن بیڈمنٹن ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

0 109

جنوبی کوریا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹو رپر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

21 سالہ جنوبی کوریا کی این سی ینگ نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں جرمنی کی حریف کھلاڑی یوون لی کو شکست دی۔

بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر ملائیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ہیں ۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کےدوسرے رائونڈ میچ میں جنوبی کوریا کی نامور بیڈ منٹن کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی حریف کھلاڑی یوون لی کو باآسانی 2 سیٹس میں شکست دی۔

این سی ینگ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یوون لی کو سٹریٹ سیٹس میں 13-21 اور 8-21 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.