جنوبی افریقا کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

0 89

32 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر ہینری کلاسن کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت میں کیا گیا ہے جب ان کو بھارت کے خلاف حالیہ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

کلاسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘ کافی غورو فکر کے بعد میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ تھا کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے ۔

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کے دلوں میں جگہ بنانے والے کلاسن نے جنوبی افریقا کی جانب سے 4 ٹیسٹ میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 108 رنز اسکور کیے۔

واضح رہے کہ کلاسن سے قبل گزشتہ دنوں بھارت کے خلاف 2 میچز کی سیریز کے اختتام پر جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.