جب تک چیف سلیکٹر ہوں کسی کھلاڑی کیساتھ ناانصافی نہیں ہو گی، وہاب ریاض
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ چار سال سے ڈومیسٹک کرکٹ سے کسی کھلاڑی کو اُوپر نہیں آنے دیا گیا لیکن جب تک میں ہوں کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔
نئے سال میں کچھ اہداف مقرر کیے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کمبی نیشن بنانا ہدف ہے، مڈل آرڈر بیٹنگ کے ایشوز کو حل کرنا بھی اہداف میں شامل ہے۔
بابر اور رضوان کے سوا کوئی بھی تسلسل سے پرفارم نہیں کر رہا، چار سال سے ڈومیسٹک کرکٹ سے کسی کھلاڑی کو اُوپر نہیں آنے دیا گیا، کوشش ہے ماضی میں کھلاڑیوں کے ساتھ جو ناانصافیاں ہوئیں وہ نہ ہوں۔
جب تک میں ہوں کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی، کسی ایک فارمیٹ میں ناکام کھلاڑ ی کو مکمل باہر نہیں کریں گے، کھلاڑی جس فارمیٹ میں ناکام ہوگا اُسےاسی فارمیٹ سے ڈراپ کریں گے۔