جنید خان پاکستان انڈر 19 ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

0 101

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 34 سالہ جنید خان انڈر 19 ورلڈ کپ میں ٹیم کے بولنگ کوچ ہوں گے جبکہ موجودہ کوچ ریحان ریاض خاندانی مصروفیات کی وجہ سے ورلڈ کپ کیلئے دستیاب نہ تھے۔

34 سالہ جنید خان نے حال ہی میں اسلام آباد ریجن کی بھی کوچنگ کی تھی اور اسلام آباد نے جنید خان کی کوچنگ میں حنیف محمد ٹرافی جیتی تھی۔

جنید خان نے 107 انٹرنیشنل میچز میں 189 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.