بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان جانےکیلئے جلد منظوری ملنےکا امکان

0 111

بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے آل انڈیا ٹینس ایسو سی ایشن کو ڈیوس کپ ٹائی کے لیے ٹیم پاکستان بھیجنے کی اجازت ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

بھارتی وزارت کھیل آئندہ چند روز میں آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کو تحریری طور پر اجازت دے دےگا۔

آل انڈیا ٹینس ایسو سی ایشن نے بھارتی صحافیوں کو ڈیوس کپ کی ایکریڈیشن کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی ہے جب کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بھی ویزا درخواستوں کے لیے بھارتی صحافیوں کو ای میل کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان کے لیے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے بھارتی ٹینس ٹیم کو مکمل تیاریوں کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹینس فیڈریشن بھی بھارت کی میزبانی کرنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی اگلے سال فروری میں اسلام آباد میں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.