برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز کل ہوگا

0 137

ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز(اے ٹی پی ) ٹور اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے ) ٹور کے زیر اہتمام برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن 31 دسمبر سے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز ، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن ٹینس 2023 کی چیمپئن آرینا سبالینکا نے آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام سے قبل برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

برسبین انٹرنیشنل کی منتظمین نے کہاہے کہ بیلاروسی ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے برسبین انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پہلے ہی تصدیق کر دی ہے۔

25 سالہ آرینا سبالینکا نے آسٹریلین اوپن ٹینس 2023 کے فائنل میچ میں قزاخستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریباکینا کو شکست دی تھی۔ برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31 دسمبر 2023سے 7 جنوری 2024تک برسبین میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.