حذیفہ ابراہیم یو ایس اوپن انڈر 19 اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں داخل

0 124

مریکی شہر فلاڈیلفیا میں جاری یو ایس اوپن انڈر 19اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے نمبر چار سیڈ ایکواڈور کے ایمیلیو رومو لوپاز کو 0-3سے شکست دی۔

حزیفہ کی کامیابی کا اسکور 11-6، 13-11،اور 11-6 رہا،حذیفہ نے کوارٹر فائنل میں نمبر دو سیڈ کولمبیا کے کھلاڑی کو پانچ گیمز کے مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔

حذیفہ ابراہیم مسلسل 6 میچ جیت کر فائنل میں پہنچے ہیں جہاں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ریشی سری واستوو سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حذیفہ ابراہیم پاکستان آرمی کے اسکواش کھلاڑی ہیں، یو ایس اوپن انڈر چیمپئن شپ میں 30 ممالک کے 128 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.