نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسراون ڈے کرکٹ میچ 20دسمبر کو ہو گا

0 124

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 20دسمبر کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کیوی ٹیم نے 17 دسمبر کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔

بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیم ان دونوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 20 دسمبر کو سیکسٹن اوول، نیلسن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 دسمبر کو میک لین پارک، نیپئر میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کر رہے ہیں۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 27 دسمبر کو میک لین پارک، نیپئر میں پہلے میچ سے ہوگا۔

ون ڈے سیریز میں میزبان ٹیم کو ٹام لیتھم لیڈ کر رہے ہیں ،ٹی ٹونٹی سیریز کے بقیہ دونوں میچز بالترتیب 29 دسمبر اور 31 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔جو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.