نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

0 137

نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ اتوار کو ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا ، بنگلہ دیشی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے ۔

جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی ،نیوزی لینڈ کو ٹام لیتھم لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم نجم الحسین شنٹو کی زیر قیادت میدان میں اترے گی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 20 دسمبر کو نیلسن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 دسمبر کو نیپئر میں کھیلا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.