نیوزی لینڈ اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کا پہلا ایک روزہ کرکٹ میچ کل ہو گا
سیریز کا پہلا میچ منگل کوجان ڈیوس اوول، کوئنز ٹائون میں کھیلا جائے گا، اس سے قبل پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے میزبان نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو تین ٹوٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔
گرین شرٹس نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز کو 7 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 10 رنز سے شکست دی تھی تاہم تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیوی خواتین ٹیم نے پاکستان کی ویمنز ٹیم کو 6رنز سے شکست دی تھی۔
تین ٹی ٹونٹی سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 دسمبر کو جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹائون میں کھیلاجائے گا۔
دوسرا ایک روزہ میچ 15 دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری میچ 18دسمبر کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔