کراچی میں رواں ماہ ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ ملتوی
پی سی بی کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پیٹرنز کپ سے تاریخوں کے ٹکراؤ کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کیا گیا ہے،سندھ پریمیئر لیگ کراچی میں 14 دسمبر سے شیڈولڈ تھی جبکہ پی سی بی کا پیٹرنز کپ کا آغاز 16 دسمبر سے ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی وجہ سے لیگ کیلئے پلیئرز کو این او سی نہ مل سکا،سندھ پریمیئر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ پریمئر لیگ کا پہلا ایڈیشن 14 سے 25 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانا تھا، ایونٹ میں میں 6 ٹیمیں شریک ہونا تھیں۔