جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور ہالینڈ کے میچ برابر
ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور ہالینڈ کے مابین سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 32ویں منٹ میں ارشد لیاقت نے، دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے، 36ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے جبکہ تیسرا گول 55ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک کے ذریعے ارباز احمد نے سکور کیا۔
ہالینڈ کی جانب سے پہلا گول 21ویں منٹ میں بورس، دوسرا گول 30 ویں منٹ میں کیسپر نے تیسرا گول 47ویں منٹ میں اولیور نے سکور کیا۔ پاکستان ایونٹ کا دوسرا میچ 7 دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گا۔