مینز بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن کا آغاز 7 دسمبر سے آسٹریلیا میں ہوگا
کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کا 13واں ایڈیشن 7 دسمبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔سی اے کے مطابق مینز بی بی ایل کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں۔
بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی،پرتھ سکارچرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ ورانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔
جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہوں گی جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز،دفاعی چیمپئن پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ،ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں پرتھ سکارچرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 24 جنوری 2024 کو کھیلا جائے گا۔