بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کا آخری ٹیسٹ میچ 6 دسمبر سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 6 دسمبر سے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔میزبان مینز ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 150 رنز سے شکست دی تھی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کو نجم الحسن شانٹو لیڈ کررہے ہیں ۔
مہمان نیوزی لینڈ ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کی زیر قیادت میدان میں اترے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔