قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لئےاسلام آباد کے کھلاڑیوں کا اعلان

0 129

سلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ممتاز الحق نے بتایا کہ اسلام آباد مرد اور خواتین ٹیمیں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی۔

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2 سے 8 دسمبر تک اٹک میں کھیلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے ۔

سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین برگیڈیئر ریٹائرڈ سلطان محمود ستی جبکہ ممبران میں ممتاز الحق، مدثر حمید اور قلندر عباس شامل ہیں، پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 51 ویں قومی، 5 ویں یوتھ اینڈ جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 2 دسمبر سے 8 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.