بلوچستان میں پہلے یوتھ فیسٹیو ل کا افتتاح ہو گیا

0 108

نگران صوبائی وزیر نوابزادہ جمال رئیسانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین روزہ یوتھ فیسٹیول میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے آگاہی کے نئے دریچے کھلیں گے ، یوتھ فیسٹیول میں بلوچستان کی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

بین الاقوامی سطح سے مختلف شعبوں کے ماہرین کوئٹہ آئیں گے، ماہرین اور بلوچستان کے نواجوانوں کے مابین اہم امور پر گفتگو کے لئے نشستیں ہونگی۔

پہلی مرتبہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے اس سطح پر فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے، یوتھ فیسٹیول کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے، نواجوان یوتھ فیسٹول کو کامیاب بنانے میں اپنی صلاحتیوں کو بروکار لائیں۔

ہماری کوشش ہے کہ قلیل وقت میں نوجوانوں کے لئے بھرپور مواقع سامنے لاسکیں، بلوچستان کے نوجوان اپنی سرزمین کی طرح صلاحتیوں سے بھی مالامال ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.