افغان آل رائونڈر راشد خان بی بی ایل کے 13ویں ایڈیشن سے دستبردار

0 94

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان کمر کی انجری میں مبتلا ہونے کے باعث بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق 25 سالہ آل رائونڈر کو کمر کی تکلیف کے باعث معمولی سرجری کروانے کی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے راشد خان بگ بیش لیگ کے 13ویں ایڈیشن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

بی بی ایل کی فرنچائز ایڈیلیڈسٹرائیکرز نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ راشد خان کمر کی تکلیف کی وجہ سے آئندہ بی بی ایل کے سیزن سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔ ایڈیلیڈسٹرائیکرز نے تاحال راشد خان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے جنرل مینیجر ٹم نیلسن نے کہا ہے کہ وہ مستقبل کے سیزن کے لیے راشد خان کو برقرار رکھنے کے حقوق کو قائم رکھیں گے۔

جر ٹم نیلسن نے کہا کہ راشد خان ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کا ایک بہت اہم رکن اور مداحوں کا پسندیدہ ہے جو گزشتہ سات سال سے ہماری ٹیم کا حصہ رہا ہے اور ہم مینز بی بی ایل کے آئندہ سیزن میں ان کی بہت کمی محسوس کریں گے ۔

راشد خان ایڈیلیڈ سٹرائیکرز سے محبت کرتا ہے، اور ہم جانتے ہیں کہ وہ مینز بی بی ایل میں کھیلنا کتنا پسند کرتے ہیں، اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ دسمبر 2017 میں اپنا مینز بی بی ایل ڈیبیو کرنے کے بعد راشد خان نے 69 میچوں میں 17.51 ​​کی اوسط سے 98 وکٹیں حاصل کیں۔راشد خان کو 5ٹیسٹ،103 ون ڈے اور 82 ٹی ٹونٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.