ویمنز بگ بیش لیگ، دو میچ کل کھیلے جائیں گے

0 100

کل پہلا میچ برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر کی خواتین ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈمیں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں پرتھ سکارچرز اور دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈسٹرائیکرز کی خواتین ٹیمیں ایڈیلیڈاوول، ایڈیلیڈ کے ہی مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی۔

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ 2 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

24 ۔2023 کے سیزن میں پہلی بار خواتین کی بگ بیش لیگ کے لیے 3 ستمبر 2023 کو پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔لیگ میں فائنل سمیت 59 میچز ہوں گے ۔

ڈبلیو بی بی ایل کے نویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 56 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں ایک میچ ایلیمینٹراور ایک میچ چیلنجر اور ایک فائنل کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.