عمرگل اور سعید اجمل پاکستانی کرکٹ ٹیم کےفاسٹ اورسپن بولنگ کے کوچ مقرر

0 198

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ترجمان کے مطابق دونوں کی پہلی اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز ہوگی۔

عمرگل اس سے قبل افغانستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں اس کے علاوہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

عمرگل نے2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار انٹرنیشنل کریئر میں47 ٹیسٹ میچوں میں 163وکٹیں لی ۔130 ون ڈے انٹرنیشنل میں 179وکٹیں اور60 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

سابق عالمی نمبر ون ڈے انٹرنیشنل بولر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورہ میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔انہوں نے 2008میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔

انٹرنیشنل کریئر میں 35 ٹیسٹ113 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں ۔وہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈکے سپن بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.