پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ،بھارت اور آسٹریلیا آج آمنے سامنے

0 214

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ڈاکٹر وائے ایس راج شیکھرا ریڈی اے سی اے۔وی ڈی سی اے کرکٹ سٹیڈیم، وشاکاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

سیریز کے پانچوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہوں گے ۔ 13 ویں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل بھارت آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی جو بھارتی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی۔

آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے اور مہمان کینگروز ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکھیلنے کے بعد بھارت میں ورلڈ کپ بھی کھیل کر میگا ایونٹ جیت چکی ہے۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز ابھی باقی ہے جو 23نومبر سے شروع ہوگی، تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان بھارتی ٹیم نے مہمان آسٹریلوی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی ۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں بھارتی ٹیم کو سوریہ کمار یادیو لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ لیڈ کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 26 نومبر کو تھیروواناتھاپورام میں کھیلاجائے گا،تیسرا میچ 28 نومبر کو گوہاٹی میں کھیلا جائے گا،

چوتھا میچ یکم دسمبر کو رائے پور جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3دسمبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ پانچوں ٹی ٹونٹی میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے ۔\

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.