فن لینڈ کی ٹیم چیمپئن کینیڈا کو شکست دے کر ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل میں داخل

0 171

مارٹن کارپینا ایرینا، ملاگا ، سپین میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے کوارٹر فائنل میچ میں فن لینڈ کی ٹیم نے چیمپئن کینیڈا کو 1-2 سے شکست دی۔

فن لینڈ کے اوٹو ورٹانن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالو کو مینز سنگلز مقابلے میں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے شکست دی۔

دوسرے مینز سنگلز مقابلے میں کینیڈین کھلاڑی میلوس راونک نے فن لینڈ کےپیٹرک کوکووالٹا کو 3-6 اور 5-7 سے مات دے کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا،

مینز ڈبلز مقابلوں میں فن لینڈ کے ہیری ہیلیووارا اور ان کے ہم وطن جوڑی دار اوٹوورٹانن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کنینڈین حریف الیکسس گیلرنیو اور واسیک پوسپیسیل کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پہلی مرتبہ ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.