انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر مانچسٹر سٹی پہلے نمبر پربراجمان

0 196

انگلش پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم ٹیبل پر 28 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔لیور پول اور آرسنل کی ٹیموں کے 27،27 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

لیگ میں شامل تمام 20 ٹیمیں اب تک 12،12 میچز کھیل چکی ہیں۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 12 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے وہ 9 میں کامیاب رہی اور دو میچز میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ڈرا ہوگیا ۔

مانچسٹر سٹی کی ٹیم سب سے زیادہ 28 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر ہے، لیور پول اور آرسنل کی ٹیموں کے 27،27 پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 8 میچز جیت چکی ہے اور وہ 26 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔ آسٹن ولا کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 21 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹے نمبر پر ہے۔

نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 19 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے،ویسٹ ہیم کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ چیلسی کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.