آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کرریکارڈچھٹی بارورلڈکپ جیت لیا

0 102

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے ، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی نے نصف سنچریاں سکور کیں۔

مچل سٹارک نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 43 اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ،47رنز پر 3وکٹیں گرنے کے بعدتراوس ہیڈ اور لبوشین نے حریف بائولرز کا بھرکس نکال دیا۔

چوتھی وکٹ میں 192رنز کی شراکت جوڑ کر بھارت کی ٹائٹل جیتنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، تراوس ہیڈ نے 137 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا ۔

بھارت کی اننگز کا آغاز مایوس کن تھا اور شبمان گل 4 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر ایڈم زامپا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ، 76 کے مجموعی اسکور پر بھارت کی دوسری وکٹ گر گئی جب کپتان روہیت شرما 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر گلین میکسویل کی گیند پر تراوس ہیڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.