آل پاکستان انٹر بورڈ بوائز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے شروع ہوگا
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام اور نواب شاہ ایجوکیشن بورڈ کے تعاون سےآل پاکستان انٹر بورڈ بوائز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ یکم دسمبر سے شروع ہوگا ۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد بخش مری نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ملک سے مختلف بورڈز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔